Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی میں بارش ہوتے ہی شہر تاریکی میں ڈوب گیا

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2019 07:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

‫کراچی:کراچی میں رات گئے بارش شروع ہوتے ہی شہر تاریکی میں ڈوب گیا،بیشترعلاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے،جس کے بعد موسم کا مزہ کرکرا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی،رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس گئی۔

کراچی میں بادل برسے اور خوب برسے جس سے موسم مزید سرد ہوگیا،ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید ،گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں کے ساتھ رم جھم  برستی رہی،سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ کے قریب 16.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے سبب شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے جس کے باعث موسم۔کا مزہ کرکرا ہوگیا،ملیر ،لانڈھی کورنگی ناظم آباد نارتھ ناظم آباد اورنگی ٹاون،سرجانی سمیت بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ،کئی گھنٹوں بعد بجلی بحال کردی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش براانے والا سسٹم کمزور پڑگیا ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہےگا اور چند ایک مقامات پر بونداباندی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div