Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار آج دوبارہ شروع

اپ ڈیٹ 02 فروری 2019 09:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:انسپکشن مکمل ہونے پر نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار آج دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز اپریل 2018ء میں ہواتھا اور تعمیراتی معاہدے کے تحت اسے 5 جنوری سے 29روز کیلئے تفصیلی انسپکشن کیلئے بند کیا گیا تھا۔

 ترجمان واپڈا کے مطابق ،تعمیراتی معاہدے کے تحت نیلم جہلم پروجیکٹ کی تفصیلی انسپکشن کا عمل مکمل کیا گیا،اس دوران منصوبے کے سول ورکس اور الیکٹرو مکینیکل آلات تسلی بخش حالت میں پائے گئے۔

دریائے نیلم میں 60کیوسک پانی دستیاب ہے، جس کے مطابق منصوبے کے ایک یونٹ سے 242میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

مطلوبہ مقدار میں پانی میسر آنے پر مارچ اپریل سے منصوبہ پوری صلاحیت کے مطابق 969میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔

سال 20-2019سے نیلم جہلم پراجیکٹ اپنی پوری استعداد کے مطابق نیشنل گرڈ کو 4ارب 60کروڑ یونٹ سالانہ بجلی مہیا کرے گا، جس سے ہر سال تقریباً50 ارب روپے کی آمدنی ہوگی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div