Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

روس بھی نیوکلئیر معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا

شائع 03 فروری 2019 05:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ماسکو: روس نے بھی امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف) کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ معاہدے کی معطلی کا اعلان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کیا۔

اس سے قبل امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے ماسکو پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا تھا، جس سے روس ہمیشہ انکار کرتا رہا ہے۔

 ادھر چین نے امریکا سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div