Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈیل یاڈھیل وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتی،شیخ رشید

اپ ڈیٹ 06 فروری 2019 10:49am
فائل فوٹو فائل فوٹوr

ملتان :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتی ،پاکستان کی فوج عظیم فوج ہے ، جو سسٹم کو چلانا چاہتی ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملتان ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا ، عمران خان محنتی ہیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، ڈیل یا ڈھیل کے حوالے سے جلد قوم کو بتاؤں گا ،  ڈیل یا ڈھیل وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

شہباز شریف کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف کرپشن اور بدعنوانی کے درجنوں کیسز ہیں ،شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا ، اسپیکر کیخلاف کوئی گستاخی نہیں کرتا ، مگر دال میں کچھ کالا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ، بلاول نے معافی مانگ لی سو صلح کر لی ہے، ملک کا خزانہ آصف زرداری اور نواز شریف نے لوٹا ہے۔

ریلوے کے حوالے سے شیخ شید نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، ریلوے کو ایک سال میں ٹھیک کر کے دکھائیں گے، 12 فروری سے تھل ایکسپریس کا آغاز کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو راولپنڈی سے کراچی کیلئے بڑی ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں ،20 ٹرینوں میں مسافروں کا بھرپور رش ہوتا ہے، خانیوال اسٹیشن کو جدید بنایا جا رہا ہے ،کام کرنے والے ریلوے افسران ہی کلیدی عہدوں پر رہیں گے،شیخ رشید نے ریلوے دفتر میں پودا بھی لگایا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div