Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

افغان صدر کی طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیشکش

شائع 10 فروری 2019 05:26pm
افغان صدر اشرف غنی- فائل فوٹو افغان صدر اشرف غنی- فائل فوٹو

کابل: افغان صدر نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیشکش کردی۔افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان حکومت تیار ہے۔ طالبان کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی اپنا دفترکھول سکتے ہیں۔

ننگرہارمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن واپس آئے گا اس کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کی پیشکش پر طالبان قطر دفتر کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔جس میں ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان صدر کی پیشکش امن کیلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانےکی کوشش ہے۔ہم اپنےدوحہ کے سیاسی دفتر کیلیے عالمی برادری اوراقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div