Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سعودی ولی عہد کے سامنے مودی کے لب سل گئے

شائع 20 فروری 2019 03:04pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مودی سرکارسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے پاکستان کےخلاف ایک لفظ نہ بلواسکے۔

بھارتی میڈیا نے دس نکات پر مبنی چیٹ شیٹ بھی جاری کرتے ہوئے  نریندر مودی کو بھارتی عوام کا غدار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا سعودی ولی عہد کے سامنے مودی کے لب سل گئے۔ پاکستان کے خلاف ایک لفظ نہ کہہ سکے۔

بھارتی میڈیا نے  مشترکہ اعلامیے کو'چِیٹ شیٹ' قرار دیتے ہوئے دس نکات پر مبنی چیٹ شیٹ بھی جاری کردی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے عوام کے ساتھ غداری کی۔ سعودی ولی عہد اور نریندر مودی کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں۔ مودی کے اعلامیہ نے عوام کو مایوس کیا۔ نریندر مودی کی چاپلوسیوں کے باوجود سعودی ولی عہد نے پاکستان کےخلاف کوئی بات نہ سنی۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے پلواما حملے کو دہشتگردی تو قرار دیا لیکن پاکستان کا ذکر تک نہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div