Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کی بیٹھک آج جدہ میں ہوگی

اپ ڈیٹ 26 فروری 2019 06:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ریاض:کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کی بیٹھک آج جدہ میں ہوگی، بھارتی جارحیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا،یکم مارچ سے متحدہ عرب امارات میں وزرائے خارجہ اجلاس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق،پاکستان کی درخواست  پراسلامی تعاون  تنظیم رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیرکا ہنگامی اجلاس آج سعودی عرب میں ہوگا۔

جدہ میں ہونے والے اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل مندوبین شرکت کریں گے ،مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم اور پلواما واقعہ کے بعدبھارتی دھمکیوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 دوسری جانب یکم مارچ سے متحدہ عرب امارات میں او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس ہونے جارہا ہے،جس میں پہلی بار بھارتی وزیر خارجہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے،سشما سوراج نے دعوت قبول کرلی ہے

پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گےتاہم دونوں وزرائےخارجہ میں ملاقات کا امکان نہیں ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت مسلم آبادی کے تناظر میں تنظیم میں نمائندگی کا خواہاں رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div