Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ میں مختاراں مائی کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2019 10:56am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،عدالت عظمٰی کا 3رکنی بینچ بدھ کو سماعت کرے گا ۔

ہفتے کو  سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مختاراں مائی کی نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کیلئے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ تشکیل دے گیا، 3رکنی بینچ بدھ کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

 انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2002 میں زیادتی کرنے والے 6ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی، ہائیکورٹ نے 2005 میں 6میں سے 5ملزمان کو بری کرتے ہوئے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی تھی۔

مختاراں مائی نے پانچوں ملزمان کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں جس پر سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 2011 میں اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔

 مختاراں مائی نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں، بدھ کے روز 8 سال بعد مختاراں مائی کی نظر ثانی درخواست پر سماعت ہو گی۔

اس حوالے سے عدالت نے مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن کو نوٹس جاری کر دیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div