Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ ترقی نہیں کرسکتا،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2019 10:56am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ ترقی نہیں کرسکتا، امن اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق،ہفتے کو لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسائل کا حل نہیں،  ہماری ترجیح امن ہے، ہندوستان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ہم 3جنگیں لڑ چکے ہیں اور چوتھی کیلئے تیار ہیں۔

 وزیر اطلاعات نے مزیدکہا کہ ہندوستان کو پیغام دیتے ہیں کہ گفتگو سے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے،ہمارا رشتہ کشمیریوں سے علاقے کا نہیں بلکہ خون کا ہے، اب ہندوستان کو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تائید عالمی برادری نے کی ہے، پارلیمنٹ، فوج اور اقوام عالم، سب ہمارے ساتھ ہیں اور کامیابی بھی متحد لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div