Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سستی بجلی درآمد:پاکستان اور ترکمانستان میں ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2019 10:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :ترکمانستان سے سستی بجلی درآمد کرنے کیلئے پاکستان اور ترکمانستان میں ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

منگل کو وفاقی وزیربجلی عمرایوب سے ترکمانستان کےوزیر خارجہ و وزیرتوانائی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

جس میں ترکمانستان سے بجلی کی درآمد کے سلسلے میں پاکستان اورترکمانستان کا مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے پراتفاق کیاگیا ، مشترکہ گروپ ترکمانستان سے بجلی درآمد کے امورکوحتمی شکل دے گا ۔

اس موقع پرعمرایوب نے کہاکہ موجودہ حکومت توانائی شعبے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے توانائی ہی نہیں بلکہ دیگرشعبوں میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

 ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ترکمانستان میں سستی اورمسابقتی قیمت پربجلی دستیاب ہے جوپاکستان کوبرآمد کی جا سکتی ہے ۔

ترکمانستان کے وزیرتوانائی نے بتایاکہ ترکمانستان میں گیس کے وسیع ذخائرہیں جن سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے اور اضافی سستی بجلی بھی موجود ہے جو پاکستان کو برآمد کی جاسکتی ہے ۔

ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیاکہ ترکمانستان پاکستان کوافغانستان کے راستے سستی بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے ،بجلی کی درآمد کیلئے پاکستان اورترکمانستان کا مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے پراتفاق کیاگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div