Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2019 07:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن :برطانوی پارلیمنٹ نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کی کوششوں پرپانی پھیر دیا،ٹریزامے کی نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد کردی گئی۔

 بریگزٹ ڈیل منظور کرانے کیلئے ٹریزامے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں ،برطانوی ارکین پارلیمنٹ نے نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد کردی۔

بریگزٹ ڈیل پروزیراعظم کو149ووٹوں کی شکست سےہوئی،ڈیل کے حق میں 242اورمخالفت  میں 391ووٹ ڈالے گئے۔

اس سے قبل جنوری میں بھی ٹریزامےکو بریگزٹ ڈیل میں ناکامی ہوئی تھی ۔

اپوزیشن لیبر رہنما جیرمی کوربن کہتے ہیں وزیراعظم کی تجاویز اور ڈیل ختم ہوچکی ہے ۔

حکام کے مطابق اب یورپی یونین سے کسی سمجھوتےکے بغیر انخلا سے متعلق قرار داد پر رائے شماری ہوگی۔

یعنی  پارلیمان بریگزٹ ڈیل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی یا بریگزٹ میں مزیدتاخیر  چاہے گی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div