Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ویڈیو: امام الحق کے ہاتھوں فواد احمد زخمی، اسپتال منتقل

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2019 04:51am

Untitled-1

کراچی: پاکستان سپرلیگ فور کے فائنل کیلئے پہلی ٹیم فائنل ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کو دس رنز سے پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گئی۔ 186 رنز کے جواب میں پشاور کی ٹیم 176 رنز ہی بناسکی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر شین واٹسن میچ کے ہیرو قرارپائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےچارسال میں تیسری بار فائنل میں قدم رکھ دیئے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے شین واٹسن نے خوب بلے گھمائے اور 43 گیندوں پر 71 رنز بنا ڈالے۔ احسن علی نے بھی جارحانہ 46 رنز کا حصہ ڈالا۔ ٹوٹل 6 وکٹوں پر 186 رنز بن گئے۔

تعاقب میں پشاورزلمی کا ٹاپ اورمڈل آرڈرڈگمگاگیا۔ 90 رنز پرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پھر پولارڈ اورسیمی نے رنگ جمایا۔83 رنزکی دھواں دھارشراکت بھی بنائی۔ آخری اوور میں جیت کیلئے اکیس رنز بنانا تھے۔ دونوں ہی آؤٹ ہوئے اور پشاورکی ٹیم 10 رنز سے چوک گئی۔

Image may contain: one or more people, beard and closeup

فتح پر کوئٹہ کی ٹیم اور مینجمنٹ نے خوب جشن منایا۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد احمد بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، امام الحق کا تیز شاٹ فواد احمد کے چہرے پر لگا، گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا، بعد میں اسکیننگ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div