Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی  ایس ایل فائنل: امام الحق نے شین واٹسن سے معافی مانگ لی

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2019 11:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شین واٹسن سے تلخ کلامی پر ان سے معافی مانگ لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کے امام الحق اور کوئٹہ

 گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران امام الحق واٹسن سے الجھ پڑے۔

شین واٹسن سے الجھنے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی۔

کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے معافی مانگ لی۔

اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعے کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا، کرکٹر نے اپنے رد عمل اور الفاظ  کو بھی غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔

امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہاجبکہ کرکٹر نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو بھی مبارکباد دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div