Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیر خزانہ نے انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مستردکردیا

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2019 10:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے انتخابات کے دوران کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو اسلام آباد میں عالمی بنک کے زیراہتمام کانفرنس میں وزیرخزانہ اسد عمرنے شرکت کی ۔

وزیرخزانہ نے صحافیوں سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے انتخابی مہم کےدوران کالعدم تنظیموں کی حمایت سے متعلق اپوزیشن کا الزام مستردکرتے ہوئے کہاکہ جن تنظیموں نے الیکشن میں حمایت کی وہ خود دہشتگردی کا شکاررہی ہیں، اپوزیشن کے الزام کے بعد ان تنظیموں نے میڈیا پرآنے کا پیغام بھی دیا۔

اسدعمرنےایک سوال کےجواب میں عالمی بینک کےاس مؤقف کومسترد کردیا کہ پالیسیزاگرفوج کی ہیں تواس کا مطلب ہے کہ حکومت اپنا کردارادا نہیں کررہی،پالیسی کوقبول کرنے یا تبدیل کرنے کی ذمہ داری ان کی ہے ،بہت عرصے سے بہانے بازی ہو چکی کہ خود کرسی کے مزے کرو اور خرابی فوج پر ڈال دو کہ وہ نہیں مان رہی۔

 وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت الیٹ کیپچرکی شکارہےجسے تبدیل کرنا ہوگا ، معیشت کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانا ہوگا، پارلیمٹ اوراحتساب کرنے والے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div