Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شہباز شریف کاوزیر اعظم نیوزی لینڈ کو خط،خراج تحسین  پیش کیا

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2019 11:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم  کوخط لکھا جس میں انہوں نے عدم برداشت کیخلاف متحد ہونے کے پیغام کوعام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

  مسلم لیگ (ن)کے ترجمان کے مطابق ،پیر کومطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشتگردی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کو قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ناکام بنانے پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈران کا ایک خط کے ذریعے شکریہ ادا کیا۔

خط میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کی عوام نے مسجد پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے متاثرین سے ایثار و محبت اور غیر معمولی انسانی عظمت کا مظاہرہ کیا،جسینڈا آرڈرن کے نیک طرز عمل اور قائدانہ جرات کو انسانی تاریخ موڑنے کے اقدام کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایک ایسے موقعے پر روشن طرز عمل اپنایا جب دنیا میں نفرت اور دیگر ممالک کے عوام سے بیزاری پھیلائی جارہی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے خط میں نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جسینڈا آرڈرن اسی جذبے اور قوت سے نیوزی لینڈ پر حکومت کرتی رہیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div