Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

!!!امام الحق مخالف عوام کیلئے بڑی خبر

شائع 04 اپريل 2019 06:35am

Untitled-1

لاہور: ایک طرف جہاں امام الحق کو خراب کارکردگی کے باعث عوامی ٹرولنگ کا سامنا ہے تو دوسری جانب سیلیکشن کمیٹی کی جانب سے ان کیلئے بُری خبر کا امکان ہے۔

نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق امام الحق کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سیلیکشن کمیٹی نے انہیں عالمی کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ میچز کی سیریز میں سے 3 میچز کھیلے جن میں وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، تینوں میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر 63 رنز بنائے جس کی وجہ سے انہیں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا۔

آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے دوران ہی پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا اور امام الحق اس ٹیسٹ میں بھی کلئیر نہ ہو سکے اور انہیں ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔

امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ہیں اور گزشتہ مہینوں میں وہ اچھا کھیلتے رہے ہیں، البتہ پچھلے کچھ عرصے سے ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور اسی لیے اب انہیں بڑے ایونٹ میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابھی ٹیم مینجمنٹ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن جلد ان کی جانب سے اس اعلان کی توقع کیا جارہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div