Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 20ریاستوں میں پولنگ

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2019 07:33am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی :بھارت میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا،پہلے مرحلے کیلئے 20ریاستوں میں پولنگ شروع ہوگئی ،انتخابات 7مرحلوں میں انیس مئی تک ہوں گے۔

بھارت میں اگلی سرکار کسی کی ہوگی،مودی کو ایک بار پھر جیت ملے گی یا کانگریس بازی لے جائے گی،عام انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں 20ریاستوں کے 91حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔

آندھرا پردیش، ارونچل پردیش، آسام، بہار، چتھیس گڑھ، مہاراشٹرا،اترپردیش، اترکھنڈ اور مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

لوک سبھا کی 543نشستوں کیلئے سات مراحل میں ووٹنگ ہوگی،دوسرا مرحلہ 18، تیسرا 23چوتھا 19اپریل کو ہوگا، پانچواں مرحلہ 6مئی، چھٹا 12اور ساتواں 19مئی کو ہوگاجبکہ نتائج کا اعلان 23مئی کو کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div