Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گاڑیوں کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2019 05:08am

Untitled-2

کراچی: ٹیوٹا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔ کمپنی کی جانب سے 65 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیوٹا کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق ایکس ایل آئی، جی ایل آئی کے 65 ہزار، الٹس کے ایک لاکھ سے ایک لاکھ 9 ہزار جبکہ گرانڈے کے ریٹس 1 لاکھ 10 ہزار تک بڑھائے ہیں۔

جس کے بعد اب ایکس ایل آئی 21 لاکھ 9 ہزار اور جی ایل آئی 23 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔ ٹیوٹا آئی ایم وی کیٹگری میں فورچونر گاڑی کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 7 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس طرح فورچونر ڈیزل کی قیمت خرید 78 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایس ٹی ڈی 30 لاکھ 74 ہزار میں خریدی جاسکے گی۔ ریوو جی ایم ٹی کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 50 لاکھ 9 ہزار روپے تک بڑھائی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div