Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ،117 نشستوں کیلئے پولنگ

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2019 07:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی:بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے 117نشستوں کیلئے پولنگ جاری جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق، منگل کو بھارت میں عام انتخابات کے تیسرےاور سب سے بڑے مرحلےکیلئے پولنگ  جاری ہے،117نشستوں کیلئے15ریاستوں میں 18کروڑ 90لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی ریاست گجرات کی 26جبکہ کانگریس کے راہول گاندھی کے حلقے کیرالا کی 20نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

گجرات میں نریندر مودی سخت سیکورٹی میں بی جے پی کے  صدر امت شاہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔

کرناٹک اور مہاراشٹر کی 14،14نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں،اترپردیش  ، چھتیس گڑھ ،آسام گوا سمیت دیگر ریاستوں میں بھی پولنگ جاری ہے،7مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div