Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، گرمی کی  پیشگوئی،ہیٹ ویو الرٹ جاری

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2019 10:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی والے ہوجائیں ہوشیار،محکمہ موسمیات نے  شہر قائد میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

  ہوشیار خبردار! گرمی کی لہر آنے کوہے پھر تیار، محکمہ موسمیات کی جانب سے پیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا، یکم  سے 3مئی کے دوران کراچی  ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

  ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم مئی تا3 مئی دن میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مزید گرمی بڑھنے کے امکان ہیں۔

دوسری جانب مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div