Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بلین ٹری سونامی کا جھوٹ قوم کے سامنے آگیا،مریم اورنگزیب

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2019 10:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کا جھوٹ قوم کے سامنے آگیا ،کوئی بات نہیں زبان پھسل گئی ،خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے ۔

ہفتے کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سےمعلق آڈیٹرکی رپورٹ پربیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں ، 10کروڑ پودوں کو 5ارب بنا دیا ، کوئی بات نہیں زبان پھسل گئی ہوگی ۔

مریم اورنگزیب نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک کروڑ نوکری اور50لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے ،کیا 5ارب درخت بھی اُسی سیارے پرلگائے گئے جہاں 50لاکھ گھرتعمیرہورہے ہیں؟ 23 سالہ ڈرامے کی حقیقت روز عیاں ہورہی ہے ۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھاکہ عمران خان صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں ،شکرہے یہ نہیں کہا کہ پشاورمیں لائٹ کی رفتارسے تیزمیٹروبنائی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے نیب کوبھی حدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری سونامی جھوٹ کے ثبوت قوم کے سامنے آگیا پوچھنا تھا کیا اس کی خبرنیب تک بھی پہنچی ہے؟ ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div