Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے خطے کی محرومی کا خاتمہ ہوگا،عثمان بزدار

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2019 10:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملتان:وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے خطے کی محرومی کا خاتمہ ہوگا ،صحت اور تعلیم ہماری ترجیح ہے ۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو  ملتان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ہزار بیڈز پر مشتمل نشتر اسپتال فیز 2 کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر اسپتال جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے نعمت ہے جو اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشتر اسپتال کا فیز 2 پہلے بن جانا چاہیئے تھا لیکن خادم اعلیٰ نے کا م نہیں کیاان کا فوکس ذاتی تشہیر پر تھا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ  نشتر 2 کیلئے اڑھائی ارب کے فنڈز اس بجٹ میں  جاری کردئیے جائیں گے،نشتر فیز 2 کے ساتھ میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےاسپتال کی تعمیر کو خود مانیٹر کرنے کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی 2ارب کی لاگت سے کارڈیالوجی اسپتال کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کا بجٹ الگ سے پیش کیا جائے گا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے خطے کی محرومی کا خاتمہ ہوگا ،صحت اور تعلیم ہماری ترجیح ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div