Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

عمران خان، شاہد آفریدی کی ورلڈ کپ الیون سے باہر

اپ ڈیٹ 02 مئ 2019 04:56am

Untitled-1

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون سے عمران خان کو ڈراپ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیران کن طور پر بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر اور مہیندر سنگھ دھونی بھی آفریدی کی ورلڈ کپ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ جس نے بھارتی مداحوں کو ناخوش کردیا ہے

بوم بوم آفریدی نے ٹنڈولکر پر ویرات کوہلی کو ترجیح دی ہے۔ آفریدی کی ورلڈ کپ ٹیم میں 5 پاکستانی، 4 آسٹریلوی اور ایک ایک بھارتی اور پروٹیز پلیئر شامل ہے۔

انہوں نے سعید انور، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، انضمام الحق، جاک کیلس، وسیم اکرم، میک گراتھ ، شین وارن، شعیب اختر اور ثقلین مشتاق کو منتخب کیا ہے۔

ٹیم میں ٹنڈولکر کو منتخب نہ کیے جانے پر بعض حلقوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کی ورلڈکپ الیون میں قیادت عمران خان کو سونپی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div