Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ لاجز میں جاسوسی کیلئے روبوٹ چوہے۔۔۔؟

اپ ڈیٹ 02 مئ 2019 05:48am

Untitled-1

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ لاجز میں جاسوسی کرنے والے چوہے چھوڑ رکھے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی بی کو بولا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں روبوٹ چوہے چھوڑ کر نظر رکھیں کہ اپوزیشن پارٹی کے لوگ کن سے ملتے ہیں اور کیا باتیں کرتے ہیں۔ پکڑے گئے ہیں روبوٹ چوہے۔

اس پراینکر پرسن وسیم بادامی نے پہلے اپنا سر پکڑ لیا اور پھر نبیل گبول سے پوچھا کہ آپ مذاق کر رہے ہیں؟ نبیل گبول نے قسم کھا کر کہا میں سچ کہہ رہا ہوں، سیکریٹری نیشنل اسمبلی میرا دوست ہے، جب میں سندھ اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر تھا تب میں نے ہی اسے لگایا تھا۔ اس نے خود بتایا کہ آئی بی نے ہر اس کمرے میں ربورٹ چوہے چھوڑے جہاں پر شک ہے اور وہ پکڑے بھی گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے کمرے میں بھی ایک روبوٹ چوہا ہے، وہ ڈھونڈے اس کو، اس میں کیمرے لگے ہوئے ہیں وہ سنتے بھی ہیں اور ریکارڈ کرکے عمران خان کو بتاتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div