Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہوگی

اپ ڈیٹ 02 مئ 2019 07:34am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہورہی ہے۔

اس سلسلے میں  خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو 342کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آج طلب کر رکھا ہے۔

 پرویزمشرف کے وکلاء نے عدالت کو درخواست دی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے مؤکل کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور وہ دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق بیماری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس سے ان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنے سے بھی منع کیا ہے،جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div