Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارتی انتخابات کا 5واں مرحلہ :7ریاستوں کی 51نشستوں پر پولنگ

اپ ڈیٹ 06 مئ 2019 06:59am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی :بھارت کی7ریاستوں میں انتخابات کے 5ویں مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

بھارتی انتخابات کے 5ویں مرحلے میں 7ریاستوں کی 51نشستوں پرپولنگ جاری ہے،بہار، مغربی بنگال،اتر پردیش،راجسھتان اور جھاڑ کھنڈ میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

اتر پردیش کی نشست امیٹھی پر بھی آج ووٹنگ ہو رہی ہے،جس پر کانگریس چیف راہول گاندھی امیدوار ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامےکےپانچویں مرحلے پربھی ہڑتال اورانتخابات کا بائیکاٹ ہے۔

پلواما اور شوپیاں میں ہڑتال جاری ہے، جگہ جگہ قابض بھارتی فوج تعینات ہے  ۔

بھارتی فورسز کی جانب سے  پرامن مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا گیا ،جس سے  2درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div