Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

چیئرمین سینٹ کاوزراءکی غیرسنجیدگی پر وزیراعظم کوخط لکھنےکا اعلان

اپ ڈیٹ 10 مئ 2019 09:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایوان میں وزراء کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے، انہوں نے وزراءکی غیر سنجیدگی پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو سینٹ کااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کے آغاز میں ہی وزراء کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ  برہم ہوگئے ۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ وزراء ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، وزراء اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں ،وزراء کی غیر سنجیدگی کے بارے میں وزیراعظم کو خط لکھوں گا۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر منظور شدہ تحریک التوا ءپر بحث کرتے ہوئے سینٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نے رمضان سے قبل پٹرولیم بم گرایا، آئی ایم ایف پروگرام ابھی آیا نہیں لیکن پاکستان میں انہوں نے اپنے بندے بٹھا دیئے۔

 سینٹر شیری رحمان نے کہا  آئی ایم ایف کے کہنے پر اشرافیہ کیلئے کالا دھن سفید کیا جارہا ہے،   تبدیلی سرکار کا رمضان پیکج پٹرولیم بم کی صورت میں سامنے آیا۔

سینیٹر رضاربانی نے کہا پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، پہلے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے ہوئے لیکن پہلی ایسی پوزیشن نہیں تھی، حکومت بجٹ کی تمام  معلومات آئی ایم ایف کو دے رہی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔

سینیٹ اجلاس میں مولا بخش چانڈیو نے سینٹر فیصل جاوید کو بے بی کا لقب دیا، بولے پہلے بے بی کو بٹھائیں میں بھی بیٹھ جاؤں گا۔

 شیری رحمان نے کہا آپ بیٹھ جائیں بے بی  بیٹھ جائے گا، جس پر فیصل جاوید بولے دل تو بچہ ہے، بیرون ملک پاکستانی مشن میں ٹریڈ آفیسر میں بلوچستان کے آفیسر نہ ہونے پر سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے واک آؤٹ کیا جس پر اپوزیشن نے بھی علامتی واک آوٹ کیا۔

بعد ازاں چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس پیر کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div