Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سونے کی خریداری میں تیزی آگئی، وجہ کیا ہے۔۔۔؟

شائع 12 مئ 2019 04:26am

goldimage

کراچی: ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کے پیش نظر سونے کی خریداری میں تیزی آگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوتا جارہا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 3 ڈالر کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1285 ڈالر ہوگئی۔ تاہم پاکستان میں ہردن سونے کی قیمت میں ہوشُربا اضافوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 60442 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی تولہ سونا بھی 1300 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت 70500 روپے تک جاپہنچی۔ جس کی وجہ صرف آئی ایم ایف مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کے پیش نظرسرمایہ کار سونے کی خریداری کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div