Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج متوقع

اپ ڈیٹ 15 مئ 2019 09:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،جس میں 16نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی 16نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق ،اجلاس میں کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150میگاواٹ اضافی بجلی دئیے جانے کی منظوری کا امکان ہےجبکہ وزیراعظم کی جانب سے صنعتی شعبے کو 3روپے فی یونٹ سبسڈی دینے کے اعلان کی منظوری دی جاسکتی  ہے۔

اجلاس میں گندم کی سرکاری خریداری کا معاملے پر بھی غورہوگا اور سعودی فنڈ سے چلنے والے پاکستان میں منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ دئیے جاسکتا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی  اجلاس میں متعدد سرکاری اداروں کیلئے ضمنی گرانٹس کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div