Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اے ڈی بی :پاکستان کیلئے ایک ارب پچاس کروڑ کی فراہمی متوقع

شائع 15 دسمبر 2015 09:41am
کاروبار

adb_image

منیلا :انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اصلاحات کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کوآئندہ سال ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان کو ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے جس میں سے چالیس کروڑ ڈالرکی گرانٹ جبکہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے نو کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔

اے ڈی بی کے مطابق دوہزار سولہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت انفراسٹرکچر کے شعبے کے لیے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اس رقم سے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جسے دوہزارسولہ میں آپریشنل کرنا اے ڈی بی کی اولین ترجیح ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر نے اے ڈی بی کے تعاون سے ملک میں جاری منصوبوں پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div