Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاک انگلینڈ ٹاکرا: شعیب اختر اور کیون پیٹرسن کے درمیان لفظی جنگ

اپ ڈیٹ 03 جون 2019 07:21am

Untitled-1

پاک انگلینڈ ٹاکرے سے قبل سابق پاکستانی سُپر فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد شعیب اختر نے ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیون پیٹرسن کو آﺅٹ کرنے کے بعد جشن منانے کی تصویر شیئر کی، جس کے بعد دونوں طرف سے لفظی گولہ بارہ شروع ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا 'لہو، مٹھاس، غصہ، تیز دل کی دھڑکن اور بدمعاشی، یہ وہ چیزیں ہیں جواس وقت چاہئے ہوتی ہیں جب آپ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں، آپ کے سینے پر بنا ستارہ آپ کا فخر ہے، تگڑا کھیلو، زیر کردو انہیں، لڑ جاﺅ۔"

اس کے ساتھ شعیب اختر نے اپنی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ کیون پیٹرسن کو آﺅٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔

شعیب اختر کی اس تصویر پر کیون پیٹرسن بھی میدان میں آگئے۔انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ "دوست میں تمہارے ٹویٹ پر بحث نہیں کروں گا، جیسا کہ میں نے تمہیں سنچری کیلئے ہر طرف مارا تھا، تم اس کے بعد جشن منا رہے تھے۔"  

شعیب اختر نے کیون پیٹرسن کا جواب دیتے ہوئے کہا "دوست آپ حساب کتاب کیلئے اصلی طاقت تھے، لیکن آپ کو آﺅٹ کرنے کے بعد مجھے میرا چکن ڈانس بہت پسند تھا۔"

شعیب اختر نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ "آخری قہقہہ ہم نے ہی لگایا تھا اور سیریز0-2 سے اپنے نام کی تھی، کیا اچھے دن تھے وہ بھی۔"  

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ کےخلاف کھیلے گی، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div