Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پوری قومی ٹیم پر جرمانہ، 2 انگلش کھلاڑی بھی زد میں

شائع 05 جون 2019 05:58am

Untitled-1

ناٹنگھم: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پرقومی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ، جبکہ دیگر کھلاڑی 10 فیصد جرمانے کی زد میں آئے۔ جرمانے کی وجہ مقررہ وقت کے دوران ایک اوور کم پھینکنا تھا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 20 انگلش کھلاڑیوں پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا، جوفرا آرچر اور جیسن رائے 15، 15 فیصد جرمانے کی زد میں آئے۔

آرچر نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا، جبکہ جیسن رائے نے نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div