Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مشیرخزانہ آج اقتصادی سروےرپورٹ جاری کریں گے

اپ ڈیٹ 10 جون 2019 09:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج اقتصادی سروے رپورٹ جاری کریں گے،مشیر خزانہ رپورٹ کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کی رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی پیش کریں گے۔

رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی پر منبی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری ہو گی،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اقتصادی سروے رپورٹ جاری کریں گے۔

  اقتصادی سروے کے مطابق اقتصادی ترقی 6.2فیصد کے برعکس 3.3 فیصد، زرعی شعبے کی پیداوار 3.8 فیصد ہدف کے برعکس 0.8فیصد تک محدود رہی۔

کپاس کی پیداوار 8.9 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس  منفی 12.9 فیصد رہی،صنعتی ترقی 7.6 فیصد مقررہ ہدف کے برعکس 1.4 فیصد تک محدود رہی جبکہ سروس سیکٹر کی ترقی 6.5 فیصد ہدف کے برعکس 4.7 فیصد ہی رہی۔

ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے سے فی کس آمدنی میں 136ڈالر کی کمی ہوئی،فی کس آمدن 1652 ڈالر سے کم ہو کر 1516 تک پہنچ گئی،روپے میں فی کس آمدن ایک لاکھ 81 ہزار روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 6ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

ملکی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر سے کم ہو کر 291 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،جی ڈی پی میں سرمایہ کاری  کا تناسب 17.2فیصد کے برعکس  15.4 فیصد، بچتوں کا تناسب 13.1 فیصد ہدف کے برعکس 11.1 فیصد رہا۔

اقتصادی سروے کے مطابق مہنگائی6فیصد ہدف کے برعکس 7.5 فیصد، ترسیلات زر میں 8.7 فیصد ہی اضافہ ہو سکا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا تناسب 5.7 فیصد سے کم ہو کر  4.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اس دوران بجٹ خسارہ 1922ارب روپے، مجموعی آمدنی 3584ارب روپے اور اخراجات 5506ارب روپے کے اخراجات رہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق 1459ارب روپے سود کی مد میں جبکہ 775ارب روپے دفاع پر خرچ کئے گئے۔

سروے رپورٹ کے مطابق آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.12فیصد رہی،براڈ بینڈ سبسکرائبرز پانچ کروڑ20لاکھ سے بڑھ کر 6کروڑ 70لاکھ جبکہ تھری جی فور جی صارفین کی  تعداد 4کروڑ 9لاکھ سے بڑھ کر 6کروڑ 50لاکھ ہو گئی۔

 مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ قتصادی سروے رپورٹ آج سہ پہر کو جاری کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div