Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آئندہ مالی سال 20-2019کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اپ ڈیٹ 11 جون 2019 09:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:آئندہ مالی سال 20-2019کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے،نئے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے 6 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے،بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 925 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومتی قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے  3ہزار ارب روپے سے زائد رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے،بجٹ خسارہ 3ہزار ارب روپے سے زائد رہنے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس آمدن  5ہزار 550 ارب روپے ہوگی،ٹیکس آمدن میں سے  3160 ارب روپے صوبوں کو دیئے جائیں گے ۔

قابل ٹیکس آمدنی کی کم سے کم حد میں کمی زیر غور ہے،قابل ٹیکس آمدنی کی کم سے کم مدت میں کمی اور ٹیکس سلیبز میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی کم سے کم حد 12 لاکھ سالانہ آمدن کو کم کرکے 4 سے 6 لاکھ روپے تک کرنے کی مختلف تجاویز پرغور ہے۔

ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس سلیبز 7سے بڑھا کر 8کرنےاورکارپوریٹ سیکٹر کیلئے انکم ٹیکس سلیبز 8سے بڑھا کر 9کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں برآمدی شعبے سمیت دیگر شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 نئے بجٹ میں سپر ٹیکس برقرار رکھنے اور ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 17 فیصد سے بڑھا کر18 فیصد کرنے اور بینکوں کے ذریعے لین دین کرنے والے نان فائلرز پر عاید ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، نان فائلرز پر زمین کی خریداری پر عائد پابندی میں بھی نرمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سمیت بجٹ کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div