Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان نے نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت  دیدی

اپ ڈیٹ 12 جون 2019 09:56am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی درخواست مان لی ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کاسربراہی اجلاس کل سے کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شروع ہورہا ہے ، جس میں پاکستان اور بھارت کے سربراہان شریک ہوں گے۔

بھارتی وزیراوعظم نریندر مودی اجلاس میں شرکت کیلئے بشکک جارہے ہیں ، بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے نریندر مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔

جس پر پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ۔

بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان کی حدود سے گزرکربشکیک جا سکے گا جمعرات سے شروع ہونے والے سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلئے بند کردی تھی جس سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div