Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

افغان صدر اشرف غنی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

اپ ڈیٹ 28 جون 2019 07:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:افغان صدر اشرف غنی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ،جہاں وہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقات اور مختلف مقامات کی سیر بھی کریں گے۔

افغان صدر اشرف غنی آج خصوصی طیارے کے ذریعے وفد کے ہمراہ لاہور آئیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی کابینہ کے اراکین  اورچیف سیکرٹری ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور افغان صدر کے استقبال میں ظہرانہ دیں گے،اشرف غنی گورنر ہاوس لاہور میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

افغان صدر ظہرانے کے موقع پر تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات بھی کریں گے،جس میں پاکستان اور افغانستان میں تجارت کا حجم بڑھانے کے معلاملات زیر غور آئیں گے۔

افغان صدر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دینے کے علاوہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کی سیر بھی کریں گے۔

ایک روزہ دورے کے بعد افغان صدر اشرف غنی آج شام واپس افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div