Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی تشکیل پاگئی

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2019 07:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی تشکیل پاگئی،اپوزیشن کی 9جماعتوں نے رہبر کمیٹی کیلئے اپنے اپنے نمائندے نامزد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کل منگل کو پارٹی رہنماؤں سے کمیٹی کی صدارت کیلئے مشاورت کا فیصلہ کرلیا،پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں رہبرکمیٹی کے صدر کے نام کو حتمی شکل دی جائے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے رہبر کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی اورنئیر بخاری رکن ہوں گے،مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال ممبر ہوں گے، اے این پی نے کمیٹی کئلئے میاں افتخار حسین کا نام دے دیا۔

جمعیت علماء اسلام ف نے اکرم خان درانی کو کمیٹی کا رکن نامزد کردیا،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے عثمان خان کاکڑ رکن ہوں گے،جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے اویس نورانی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔

جمعیت اہل حدیث کے رانا شفیق پسروری اورنیشنل پارٹی کے سینیٹر میرطاہرکمیٹی میں شامل ہیں،قومی وطن پارٹی کی جانب سے بھی رکن کا نام دے دیاگیا ۔

رہبر کمیٹی کی سربراہی کیلئے مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اورجمعیت علماء اسلام ف کے اراکین میں سے نامزدگی کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کو کمیٹی چیئرمین خود بننے کی تجویزدے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کمیٹی چیئرمین اپنے رکن کو بنوانے کیلئے کوشاں ہے، پارٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد راہبر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div