Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں،عثمان بزدار

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2019 07:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، ان کا غیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے،اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طرز عمل غیر جمہوری ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے، مایوسی پھیلانے والے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،سابق حکمرانوں کی ترجیحات سڑکیں، پل اور عمارتیں تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیا ہے، ذاتی نمود و نمائش کے  منصوبوں کی بجائے انسانی ترقی کو اپنا محور بنایا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div