Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے،چیئرمین نیب

شائع 03 جولائ 2019 10:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ،ڈی جی آپریشن ، ڈی جی راولپنڈی نیب اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہوئے کہاکہ قوم کے لوٹے ہوئے 326 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے، بدعنوانی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا انتہائی ضروری ہے،نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان  ۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ہرشخص کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے ،غیر قانونی سوسائٹی اور مضاربہ اسکینڈل کے متاثرین کی لوٹی رقم واپس کروانے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں ۔

اجلاس میں بدعنوانی کے ریفنرنسز، انوسٹی گیشنز اور انکوائری کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div