Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

نندی پور ریفرنس:بابراعوان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2019 11:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءبابر اعوان اور جسٹس (ر)ریاض کیانی کی بریت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور جسٹس (ر)ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ چیلنج کر دیا، نیب کی جانب سے احتساب عدالت کے بریت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔

نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر انوسٹی گیشن رپورٹ اور ملزمان پر عائد فرد جرم کو بھی اپیل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ  11 مارچ 2019 کو بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27.3 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

احتساب عدالت نے پراسیکیوشن کو پورا موقع دیے بغیر بابر اعوان کو بری کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں سنایا ،شواہد پیش کرنے کا موقع دیے بغیر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا ملزمان کو بری کرنے کا 25 جون کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div