Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق درخواست خارج

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2019 11:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گلیشرپگل رہے ہیں ماحول پراس کےخطرناک اثرات سامنے آرہے ہیں اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے کراچی اورلاہورمیں لوگ گرمی سے مررہے ہیں ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے گلیشراتنے جلدی نہیں پگلنے والے ، فکرنہ کریں معلوم ہےفرانس میں بهی توکتنے لوگ گرمی سے مرچکے ہیں ، یہ گلوبل اشو ہے  ۔

عدالت نے درخواست کوخارج کرتے ہوئے قراردیا کہ نظرثانی درخواست مقررقانونی معیاد میں دائرنہیں کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div