Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بارش کی پہلی بوند گرتے ہی کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2019 07:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :بارش کی پہلی بوند گرتے ہی کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی تو آئے روز جاری رہتی ہے لیکن شہر موسم کی تبدیلی سے بھی اس پر شدید اثر پڑتا ہے۔

شہر میں ہلکی بارش یا پھر بوندا باندی بجلی نایاب ہوجاتی ہےایسا ہی ہوا آج بھی موسم کی تبدیلی اور بارش کے بعد بجلی غائب ہوگئی ۔

سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یو پی موڑ، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، رفاعِ عام، لیاقت آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، الہلال سوسائٹی سمیت متعدد علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔

شہریوں کاغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر کب انہیں بجلی کی مستقل فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔

شہریوں کا کہنا تھا بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجودانہیں بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے اس محکمے سے کوئی جواب طلب کرنے والا بھی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بجلی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div