Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی ،اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019 07:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:25جولائی کویوم سیاہ منانے سےمتعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

 اسلام آباد میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں 25جولائی کو یوم سیاہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفورحیدری کریں گے۔

 اجلاس میں 25جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے ہڑتال،ریلیاں اوردیگرتقریب کے حولاے سے حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 جے یو آئی نے جماعت اسلامی کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے تاہم جماعت اسلامی معذرت کرلی ۔

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرمیاں اسلم کہتے ہیں کہ ان کی جماعت  پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کے کسی بھی سیاسی شو کی حمایت نہیں کرے گی ، اپنی جماعت کے ایجنڈے کے مطابق لائحہ تیارکریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div