Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتاہوں،آج تاریخی دن ہے،چیف جسٹس

شائع 15 جولائ 2019 09:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹۃ :چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے  ہیں کہ کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتاہوں،آج تاریخی دن ہے۔

کراچی کے بعد سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز ہوگیا،اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری سےپہلی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے  کوئٹہ کےرہائشی مشتاق احمدکی سزابڑھانےسےمتعلق اپیل پرسماعت سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے ای لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں پہلا فیصلہ بھی جاری کردیا

جس میں حاجی علی رضا کو زخمی کرنے کے ملزم مشتاق احمد کی سزا بڑھانے کی اپیل کالعدم قرار دے دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتاہوں،آج تاریخی دن ہے،میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغازکوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سےآغازکراچی سےکرناپڑا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چھٹیوں کےبعدخصوصی بینچ صرف ویڈیولنک سےمقدمات سنےگا،ای کورٹ کیلئے نادرا کےتعاون پرشکرگزار ہیں،ای کورٹ سےلوگوں کےپیسےاوروقت کی بچت ہوگی۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جلدلاہور،اسلام آباد،کراچی اورکوئٹہ سےبیک وقت مقدمات سنیں گے۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت جمعرات تک جاری رہے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div