Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ، حکومت اوراپوزیشن متحرک

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019 10:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد  کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن متحرک ہوگئی ،پارلیمان کی راہداریوں اور وزیراعظم ہاؤس میں ملاقاتیں جاری ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد  پر حکومت حمایت میں تو اپوزیشن مخالفت میں متحرک ہوگئی ۔

 وزیراعظم عمران خان سے فاٹا سینیٹرزنے ملاقات کی ، وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسبلی اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

اسد قیصرنے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے گریزکرنا چاہے تھا تاہم چیئرمین سینیٹ پرانے دوست ہیں جومشکل میں نہیں ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ تھے ، ہیں اوررہیں گے۔

 سلیم مانڈوی والا نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو غیرضرورت  قرار دیتے ہوئے کہاکہ اکثریت سینٹرز خلاف ہونے پر مستعفی ہو جائیں گے۔

 راجہ ظفر الحق نے کہا کہ  سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کے چیمبرمیں بھی اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سمیت نمبرگیمز کو حتمی بنایا جا رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div