Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

چیف سلیکٹرانضمام الحق آج لاہورمیں پریس کانفرنس  کریں گے

اپ ڈیٹ 18 جولائ 2019 01:34pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق آج لاہورمیں پریس کانفرنس میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

برطرفی یا استعفی؟؟چیف سلیکٹرکیلئےفیصلےکی گھڑی آگئی،آج پریس کانفرنس میں انضمام کی جانب سےاہم اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کےمطابق بورڈ ان کے معاہدے میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کرچکا ہے، لہذا وہ برطرفی پراستعفی کوترجیح دیں گے۔

سابق کپتان پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست کے اسباب پربات کریں گے،پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکا جبکہ اس دوران چیف سلیکٹربھی بعض فیصلوں کی وجہ سےتنقید کی زد میں آئے۔

انضمام الحق کو3 سال قبل قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا تھا، ان کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ اورون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر عہدے کی معیاد اپریل میں ختم ہوگئی تھی لیکن انہیں ورلڈ کپ تک توسیع دی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div