Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کل  ہوں گے

شائع 19 جولائ 2019 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کل ہوں گے،جس کیلئے انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے، انتخابی مواد اور عملے کو سخت سیکیورٹی میں متعلقہ پولنگ سٹیشن پہنچایا جارہا ہے۔

 خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کل ہوں گے، 16 حلقوں کیلئے کل 285 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی،مجموعی طور پر 1897 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے پولنگ سٹیشنز کی تعداد 482 ، خواتین پولنگ سٹیشنز کی تعداد 376 اور مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 1 ہزار 39 ہے۔

 تمام اضلاع میں انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے، انتخابی مواد کو عملے سمیت سخت سیکیورٹی میں متعلقہ پولنگ سٹیشن تک پہنچایا جارہا ہے۔

قبائلی اضلاع میں انتخابات کل ہوں گےجس کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس سمیت آرمی کے اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div