Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019 10:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گھوٹکی:قومی اسمبلی  کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 205 کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا،جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

این اے205ضمنی انتخاب کیلئے9امیدوار میدان میں  ہیں،پیپلزپارٹی کےمحمدبخش مہراور آزادامیدوار احمدعلی مہرکے درمیان کانٹےکامقابلہ ہے۔

گھوٹکی کی خالی ہونے والی نشست پر ماموں اور بھانجا آمنے سامنے ہیں، سردار محمد بخش خان مہر پیپلز پارٹی جبکہ بھانجا احمد علی خان مہر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے205میں ضمنی انتخاب کیلئے290پولنگ اسٹیشنزقائم کئے ہیں،حلقے کے164 پولنگ اسٹیشنزحساس اور125انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

حلقے میں 3لاکھ60ہزار875ووٹرز رجسٹرڈہیں،جن میں 2لاکھ 4ہزار 980مرد جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار 895خواتین ووٹرزرجسٹرڈ ہیں۔

ضمنی انتخاب کیلئےتمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پاک فوج ،رینجرزاور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ این اے205گھوٹکی کی نشست سردارعلی محمدمہرکی وفات پرخالی ہوئی تھی۔

پیپلزپارٹی کےامیدوارمحمدبخش مہرنےاپناووٹ کاسٹ کردیا،محمدبخش مہرنےخان گڑھ کےپولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div