Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

امریکا کاپاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2019 08:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے،امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔

طیاروں کیلئے 125ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی، پاکستان کو ایف 16کے پرزے اور فنی خدمات فروخت کی جائیں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ یوایس ڈیفنس کوآپریشن ایجنسی نے منظوری دے دی، امریکا کی جانب سے یہ اعلان وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکا کی جانب سے بھارت کے سی 17ٹرانسپورٹ طیاروں کیلئے بھی 67کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو فائدہ ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div