Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2019 07:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ روس کے سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے ، جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوگئے، جسٹس گلزاراحمد بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ،جہاں وہ دسویں عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، کانفرنس 31 جولائی سے 3 اگست تک ماسکو میں جاری رہے گی۔

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے غیرملکی دورہ کے باعث جسٹس عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ میں ہوئی،جس میں ججز ، وکلاء سمیت بار نمائندوں نے شرکت کی .

جسٹس عظمت سعید شیخ 3 اگست تک بطورچیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div